ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار:یکم اکتوبر سے سرکاری انجینئرنگ کالج نئی عمارت میں ہوگی منتقل

کاروار:یکم اکتوبر سے سرکاری انجینئرنگ کالج نئی عمارت میں ہوگی منتقل

Tue, 19 Sep 2017 14:23:26    S.O. News Service

کاروار19؍ستمبر(ایس او نیوز)کاروار کے سرکاری انجینئرنگ کالج کو بالآخرسرکاری پالی ٹیکنیک کالج کے احاطے سے ماجالی میں تعمیر شدہ نئی عمارت میں منتقل کرنے کے احکام ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے دئے ہیں۔

کہا جاتاہے کہ مقامی ایم ایل اے ستیش شائیل نے مشورہ دیا تھا کہ طلبہ کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور لیباریٹری وغیرہ تیار ہونے کے بعد ہی نئی عمارت میں کالج کو منتقل کیا جائے۔مگرڈی سی نے بتایا کہ طلبہ کے لئے تقریباً تمام بنیادی سہولتوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔ کالج تک سڑک کی تعمیر کا کام بھی جلد ہوجائے گا۔البتہ کالج کی لیباریٹری پوری طرح تیار ہونے میں کچھ وقت لگنے والا ہے ۔مختلف مقامات سے سرکاری بسیں انجینئرنگ طلبہ کے لئے چلائی جائیں گی جس سے طلبہ کے لئے آمد ورفت میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی۔


Share: